Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینیزویلا میں خشک سالی سے جانور بھی متاثر

کراکاس ، وینیزویلا ..... وینیزویلا میں خشک سالی اور غذائی قلت دونوں مصیبتیں اس بار ایک ساتھ آئی ہیں اور اس کی وجہ سے انسان کے علاوہ جانور بھی متاثر ہورہے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ اکثر میدانوں او رکھیتوں وغیرہ میں بالکل لاغر اور بیمار قسم کے جانور نظرآتے ہیں جنہیں ٹھیک سے کھلانا انکے مالکان کے بس کی بات نہیں رہی۔ اب یہ سلسلہ مقامی چڑیا گھر تک پہنچ چکا ہے جہاں ہاتھیوں کو بھوکا رکھا جارہا ہے کیونکہ چڑیا گھر انتظامیہ کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ جانوروں کی خوراک کا انتظام کرسکے۔ بھوک کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک 46 سالہ ہتھنی نڈھال ہوکر فرش پر گری جس سے اس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جانے لگا کہ وہ چند دنوں میں مر جائیگی۔ ماہرین حیوانات کے مطابق اگر اسے ٹھیک سے کھانے کی چیزیں فراہم ہوتی تو یہ مزید 20سال زندہ رہ سکتی تھی۔ چڑیاگھر نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مصیبت یہ ہے کہ ہمیں عطیات لینے سے بھی منع کردیا گیا ہے کیونکہ بہت سے بدنیت اور دل کے خراب لوگ بھی ہیں جو غلط قسم کی چیزیں جانوروں کو کھلا کر انہیں بیمار کرتے ہیں اور ہلاکتوں کا سبب بنتے ہیں۔

شیئر: