Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی کمپنی نے چھوٹی آبدوز تیار کرلی

 
کیلیفورنیا ..... امریکی کمپنی سی میجن نے انفرادی استعمال کیلئے ا یک چھوٹی لیکن بہت خوبصورت اور کارآمد آبدوز تیار کرلی ہے جو سمندر کے نیچے ایک میل تک جاسکتی ہے۔10لاکھ ڈالر مالیت کی اس آبدوز میں6افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اسکی ڈیزائن کچھ اس طرح تیا رکی گئی ہے کہ اسے کشتیوں اور جہازوں کے ساتھ باندھ کر بھی رکھا جاسکتا ہے۔تیار ہونے والی نئی آبدوز کے کئی ماڈل تیار کئے گئے ہیں جس میں نشستوں کی تعداد کم سے کم 2اور زیادہ سے زیادہ 6 ہے۔ تمام لوگوں کے بیٹھنے کیلئے اس میں چرمی نشستیں تیار کی گئی ہیں جبکہ وائرلیس او رمواصلاتی نظام کے علاوہ انٹرنل لائٹنگ کا بھی نظام ہے جبکہ زیر آب فوٹو گرافی کیلئے ایچ ڈی کیمرے بھی اسمیں ہیں تاہم اندازے کے مطابق اس کی 10لاکھ ڈالر مالیت زیادہ ہے ۔ آبدوز کے اندر خاص قسم کے کیبن بنائے گئے ہیں جہاں سے اس آبدوز میں بیٹھ کر اس کے دائیں بائیں مناظر سے باآسانی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ ایک خاص بات یہ ہے کہ اس آبدوز کو کھڑا کیا جاتا ہے تو اسکی دم یا عقبی حصہ بلند ہوجاتا ہے جہاں ایک افقی نمونے کا زینہ لگا ہے جس کے ذریعے آبدوز کے اندر آمد ورفت ہوتی ہے۔ اسکے ذریعے سمندر کے نیچے ایک میل تک کی گہرائی میں جانے کا دورانیہ 8گھنٹے بتایا گیاہے جبکہ اس میں لگی بیٹری ایک مرتبہ چارج کئے جانے کے بعد 5سے 7گھنٹے تک چلتی ہے۔ آبدوز میں دیگر گھریلو سہولیات بھی موجود ہیں۔

شیئر: