Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طویل اور بے ربط گفتگو دماغی بیماریوں کی علامت

 نیویارک .... امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ طویل اور بے ربط گفتگو دماغی بیماریوں کی ابتدائی علامت ہے۔امریکن ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف سائنس کے ماہرین کے مطابق دماغ کو متاثر کرنے والے امراض کی کچھ اہم ظاہری علامات تقریباً 10 سال پہلے ہی نمودار ہونے لگتی ہیں جنہیں پیش نظر رکھتے ہوئے ایسے افراد پر زیادہ توجہ دی جاسکتی ہے اور اس ضمن میں دی جانے والی دوائیں زیادہ سے زیادہ بیماری کی پیش رفت ضرور سست کردیتی ہیں لیکن انہیں کسی بھی صورت میں ایسے امراض کا علاج قرار نہیں دیا جاتا

شیئر: