Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

  دبئی .. ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے باعث پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں ترقی کر کے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی مضبوط پوزیشن تھی۔ جنوبی افریقہ کو اننگز سے شکست کا خطرہ درپیش تھا لیکن بارش نے پورے دن کا کھیل ضائع کر کے نیوزی لینڈ کو یقینی فتح سے محروم کردیا ۔سیریز جیتنے کے ساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم2رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر آ گئی ۔ ہندوستانی ٹیم کی عالمی نمبر ایک پوزیشن برقرار ر ہے۔

 

شیئر: