Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کو چت کردوں گا،زرداری

لاہور...پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نکل پڑا ہوں۔ اب پنجاب میں آراوز الیکشن نہیں ہونے دوں گا۔مشرف گیا تو یہ شیر بنے تھے۔ ا نہیں شیر میںنے ہی بنایا تھا۔ پارٹی کی طاقت اور جیالوں کے جذبے سے (ن) لیگ کو چت کردوں گا۔ آئندہ عام انتخابات میں چاروں صوبوں میںکامیابی حاصل کریں گے۔پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے پورے ملک کے دورے کروں گا ۔ وہ گوجرانوالہ ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق صدر سے فردوس عاشق ،منظور وٹو، چنگیز خان جمالی سمیت دیگر نے بھی ملاقاتیں کیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ پنجاب بھر میں گاوں گاوں جاوں گا۔جیالوںکے گھروں میں ان کے کیساتھ کھانا کھاوں گا۔ جب میں صدربنا تو کچھ لوگ چاہتے تھے کہ میں وزیراعظم بنوںلیکن صدر اس لئے بنا تھا کہ پرویز مشرف کو گھر بھیجنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کارکن میری طاقت اور میں کارکنوں کی طاقت ہوں۔ بلاول کی جوانی اورمیرا تجربہ جیت کا دروازہ کھول دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو ہر سطح پر فعال اور متحرک کیا جائے۔ کامیابی کے لئے ہر کسی کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا ۔

 

شیئر: