Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی اور سعودی فضائیہ کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

سعودی اور امریکی فضائی افواج مشترکہ مشقیں کرتی رہتی ہیں( فوٹو عاجل)
امریکی اور سعودی فضائیہ نے منگل کو کنگ فیصل ایئر بیس اور کنگ فہد ایئر بیس میں اے سی ای  مشترکہ مشقوں کا آغازکیا ہے۔
 عاجل ویب کے مطابق امریکی سعودی فضائی مشقوں کا مقصد فضائی اور تیکنیکی دستوں کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔

مشقوں کا مقصد فضائی اور تیکنیکی دستوں کی مہارت میں اضافہ کرنا ہے(فوٹو عاجل)

مشقوں سے منصوبہ بندی اور فضائی آپریشن میں عسکر ی تجربات کا تبادلہ اور حربی استعداد کا معیار بلند ہوگا۔
یاد رہے کہ سعودی اور امریکی فضائی افواج ایک مربوط پروگرام کے تحت مشترکہ مشقیں کرتی رہتی ہیں۔ نئی مشقیں اسی سلسلے کا حصہ ہیں۔

شیئر: