Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے دبئی ایکسپو 2020 میں ’سعودی کافی کا سال‘ منایا

پویلین کے کمشنر جنرل حسين حنبزہ کے مطابق ’پہلے تین مہینوں میں سعودی پویلین میں 20 لاکھ سے زائد افراد آئے ہیں۔‘ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے 2022 کو ’سعودی کافی کا سال‘ قرار دینے کا اقدام اس کے ایکسپو 2020 دبئی کے پویلین میں ایک معلوماتی مہم کی طرح پھیل گیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس مہم میں مملکت کی ثقافت اور اس کی لوک داستانوں کے بنیادی عناصر میں سے ایک کو منانے کی اہمیت پر زور دیا گیا تھا۔
ایک شارٹ فلم میں مملکت میں کافی کی مختلف اقسام، فلیورز اور ذائقوں کے ذریعے اس کی اہمیت اور حیثیت کو بیان کیا گیا، کیونکہ یہ اقسام مملکت کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔
سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ کافی استعمال کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، اور فی الحال الخولانی کافی میں خود کفالت حاصل کرنے اور اپنی معیشت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے، جس کا مقصد نان آئل جی ڈی پی کو بڑھانا ہے۔
اس شارٹ فلم میں سعودی معاشرے میں کافی کی مختلف اقسام اور ذائقوں کے ساتھ اس کی اہمیت کے بارے میں مناظر پیش کیے گئے ہیں، کیونکہ ہر قسم مملکت کے متعدد خطوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
پویلین میں آنے والے افراد مملکت کے مختلف علاقوں میں اگائی جانے والی کافی کا مزہ چکھ سکتے تھے۔
پویلین کے کمشنر جنرل حسين حنبزہ کے مطابق ’پہلے تین مہینوں میں سعودی پویلین میں 20 لاکھ سے زائد افراد آئے ہیں۔‘

شیئر: