Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف ماڈل بیلا حدید کا اپنی فلسطینی دادی کو خراج عقیدت

بیلا حدید کے والد محمد حدید نے پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا ہے۔ (فوٹو انسٹا گرام )
معروف سپر ماڈل بیلا حدید نے ہفتے کو اپنی فلسطینی دادی خیریہ حدید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جو 2008 میں انتقال کر گئی تھیں۔ ماڈل نے اس کا اظہار انسٹاگرام اکاونٹ پر کیا ہے۔
عرب نیوزکے مطابق بیلا نے اپنے بچپن کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بہن گیگی حدید اور چھوٹے بھائی انور حدید کے ہمراہ اپنی دادی خیریہ حدید کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
امریکی کیٹ واک سٹار بیلا حدید کے والد محمد انورحدید کا تعلق فلسطین اور والدہ یولیندا حدید کا تعلق ہالینڈ سے تھا۔
معروف فیشن سٹار بیلا حدید کے والد رئیل سٹیٹ کے بزنس مین فلسطین نژاد امریکی محمد حدید نے بیلا کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ ان کی دادی کی تصویر کو ٹریبیوٹ پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ظاہر العمر کی شہزادی اپنے پوتے اور پوتیوں کے ساتھ ۔
واضح رہے کہ ظاہر العمر1774 تک شمالی فلسطین کے عرب حکمران تھے اور محمد حدید کا دعویٰ ہے کہ ان کی والدہ خیریہ حدید، ظاہرالعمر کی پوتی تھیں۔

محمد حدید کا دعویٰ ہے کہ ان کی والدہ خیریہ حدید، ظاہرالعمر کی پوتی تھیں۔ (فوٹو انسٹاگرام)

انہوں نے واضح کیا ہے کہ میری بیٹی گیگی حدید کی بیٹی کا نام خیی ان کی دادی کے نام پر رکھا گیا ہے جب کہ بیلا حدید کا نام میں بھی دادی کے نام کا حصہ موجود ہے جیسا کہ بیلا کا مکمل نام بیلا خیر حدید ہے۔
بیلا اور گیگی حدید کے بھائی انور حدید جو ان کے خاندان میں سب سے چھوٹے ہیں ان کا نام اپنے دادا کے نام پر رکھا گیا ہے۔
 

شیئر: