Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کوروناکے3 ہزار سے زائد کیسزکی تصدیق

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 3 افرادہلاک ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران امارات میں کورونا کے 3 ہزار116 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اماراتی جریدے کے مطابق وزارت صحت نے گزشتہ ایک روز کے اندر4 لاکھ لاکھ 10 ہزار949 کورونا ٹیسٹ کیے تاکہ پازیٹوکیسز کے بارے میں یقین دہانی کی جاسکے۔
چار لاکھ سے زائد کیسز میں 3 ہزار116 افراد کے ٹیسٹ پازیٹوآئے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
اماراتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد8 لاکھ 2 ہزار 181 تک پہنچ چکی ہے۔
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے 2 ہزار188 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی ماضی کے مقابلے میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ ایک روز کے اندر ایک ہزار 182 افراد کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹوآنے کے بعد اب تک کووڈ19 سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 59 ہزار213 ہو گئی ہے

شیئر: