Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں دھند، تبوک میں برف اور متعدد شہروں میں بارش

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل رات سے آج صبح 9 بجے تک مدینہ منورہ کے متعدد علاقوں میں دھند چھائی رہی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’الحناکیہ، الفریش، الفقرہ، المسیجید،الیتمہ اور وادی الفرع میں حد نگاہ انتہائی متاثر رہی‘۔
دوسری طرف محکمہ نے کہا ہے کہ ’تبوک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی شدت میں رات کے وقت اضافہ ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن، ریاض، جازان، عسیر اور الباحہ میں تیز ہوا چلے گی جبکہ الجوف اور شمالی حدود میں دھند چھائی رہے گی‘۔
ادھر الباحہ ریجن کے متعدد علاقوں میں کل ہفتہ کو موسلادھار بارش ہوئی ہے  جس کے باعث ندی نالے پانی سے بھرگئے۔
تیز بارش کے باعث پہاڑی راستوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات ہوئے ہیں تاہم بلدیہ نے اس کے لیے پیشگی تیاری کر رکھی تھی۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وقت طور پر راستوں کو بند کردگیا تھا تاہم سڑک صاف کرنے کے بعد کھول دیا گیا۔

’پہاڑی راستوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات ہوئے جس کے لیے بلدیہ نے پیشگی تیاری کر رکھی تھی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

اسی طرح کی صورتحال بلجرشی میں بھی ہوئی ہے جہاں تیز بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے متعدد واقعات ہوئے۔
بلجرشی کمشنری نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کر رکھی تھی۔
اسی طرح کل ہفتے کو ریاض، دمام، الخبر اور دیگر متعدد شہروں میں بھی بارش ہوئی جبکہ جدہ میں دن بھر مطلع ابر آلود رہا اور ہلکی بوندا باندی ہوتی رہی۔

شیئر: