Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2021 میں دنیا کے امیر ترین ٹک ٹاکرز کون رہے؟

چارلی ڈی امیلیو نے 2021 میں 17.5 ملین ڈالرز کمائے۔ (تصویر: اے ایف پی)
ٹک ٹاک نے سال 2021 میں دنیا بھر میں تمام ویب سائٹس کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور انٹرنیٹ پر اس کی مقبولیت گوگل سے بھی زیادہ ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ایسے ٹک ٹاکرز بھی ہیں جن کی کمائی پچھلے سال کئی امریکی کاروباری شخصیات سے زیادہ تھی۔

چارلی ڈی امیلیو

سال 2021 میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی ٹک ٹاکر چارلی ڈی امیلیو تھیں جن کے ٹک ٹاک پر 133 ملین فالورز ہیں اور انہوں نے پچھلے سال 17.5 ملین ڈالرز کمائے۔
’فوربز‘ کے مطابق ٹک ٹاک سے ملنے والی شہرت کو چارلی نے انتہائی عقلمندی سے استعمال کیا۔ سترہ سالہ ٹک ٹاکر نے مختلف منی سیریز میں کام کیا، انہیں کاسمیٹکس کمپنیز اور ڈنکن ڈونٹز جیسے بڑی کمپنیوں سے بھی سپانسرشپ ملی۔

ڈکسی ڈی امیلیو

سال 2021 میں سب سے زیادہ پیسے کماکر دوسرے نمبر پر ڈکسی ڈی امیلیو ہیں جو کہ چارلی ڈی امیلیو کی بڑی بہن ہیں۔ ڈکسی سے اس وقت ٹک ٹاک پر 57 ملین فالورز ہیں اور انہوں نے پچھلے سال تقریباً 10 ملین ڈالرز کمائے۔
انہوں نے پچھلے سال اپنی بہن کے ساتھ مل کر منی سیریز میں بھی کام کیا اور اسی سال انہوں نے بہت سے مشہور گانے بھی گائے۔ ان کی آواز نوجوانوں میں اتنی مقبول ہوئی کہ اس کے بعد انہیں کئی امریکی شہروں میں کنسرٹس کرنے کا موقع بھی ملا۔

ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ آمدن دو بہنوں کے حصے میں آئی (فوٹو: ویڈیو گریب)

ایڈیسن رائے
’فوربز‘ کے مطابق ٹک ٹاک پر 86 ملین فالورز رکھنے والی ٹک ٹاکر نے سال 2021 میں 8.5 ملین ڈالرز کمائے۔ اسی مقبولیت کی وجہ سے انہیں ’نیٹ فلکس‘ کے شو ’ہی از آل دیٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع بھی ملا۔
انہیں نیٹ فلکس کی جانب سے کئی اور فلموں کی پیشکش بھی ہوئی ہے لیکن اس سے متعلق مزید تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔ ایڈیسن رائے ادارکاری اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے علاوہ کاسمیٹکس کی ایک کمپنی میں بھی شراکت دار ہیں۔

بیلا پورچ

فلپائن میں پیدا ہونے والی اور امریکی ریاست میں رہائش پزیر ٹک ٹاکر بیلا پورچ کے اس وقت ٹک ٹاک پر 87 ملین فالورز ہیں اور انہوں نے 2021 نے 2021 میں 5 ملین ڈالرز کمائے۔


کینڈین ٹک ٹاکر کرس کولنز کے اس وقت ٹک ٹاک پر 42 ملین فالورز ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

’فوربز‘ کے مطابق بیلا کو بچپن سے گلوکار بننے کا شوق تھا لیکن ان کے والدین ان کے اس شوق سے خوش نہیں تھے اس لیے انہوں نے سکول ختم کرنے کے بعد بحیثیت مکینک امریکی نیوی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
لیکن 2020 میں ان کی ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو نے انہیں شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچادیا۔ سال 2021 میں وہ دنیا کی چند بڑی کمپنیوں بشمول گوگل، پراڈا اور ٹنڈر کے ساتھ بھی کام کرتی رہی ہیں۔
پچھلے مئی میں انہوں نے اپنا پہلا گانا بھی ریلیز کیا تھا۔

جوش رچرڈز

انیس سالہ کینیڈین ٹک ٹاکر جوش رچرڈز کے اس وقت ٹک ٹاک پر 26 ملین فالورز ہیں اور انہوں نے سال 2021 میں تقریباً پانچ ملین ڈالرز کمائے۔
ان کے سپانسرز میں ایمازون اور کیش ایپ جیسی بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔ صرف یہی نہیں ان کی اپنی انرجی ڈرنک بھی نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔

کرس کولنز

کینڈین ٹک ٹاکر کرس کولنز کے اس وقت ٹک ٹاک پر 42 ملین فالورز ہیں اور فوربز کے مطابق انہوں نے سال 2021 میں مختلف سپانسرشپز کے ذریعے تقریباً 4.75 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔

ا،ریکی ٹاک ٹاکر کے فالوورز کی تعداد تقریبا چار کروڑ ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

کورونا وائرس کی آمد سے قبل کولنز وین کورز میں ایک حجام تھیں لیکن جب لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام کرنا مشکل ہوگیا تو انہوں نے اپنے موبائل پر ٹک ٹاک کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرلی اور وہاں سے شروعات ہوئی ان کی مزاحیہ ویڈیوز کی۔
انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنی مقبولیت سے یو ٹیوب پر بھی فائدہ اٹھایا جہاں ان کے اب 4.5 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ انہوں نے سال 2021 میں ’پینٹین‘، ’کائنزگیٹ‘ اور ’ہرشے‘ جیسی بڑی کمپنیوں کے ساتھ کام کیا۔

اوانی گریگ

امریکی ٹک ٹاکر اوانی گریگ کے اس وقت ٹک ٹاک پر 39 ملین فالورز ہیں اور انہوں نے سال 2021 میں تقریبا 4.75 ملین ڈالرز مختلف ڈیلز کے ذریعے کمائے ہیں۔

لاس اینجلس میں مقیم ٹک ٹاکر کی مقبولیت کی وجہ سے انہیں ’چکن گرلز‘ نامی ویب سیریز میں بھی کام کرنے کا موقع ملا اور ان کی شہرت اتنی بڑھ گئی کے پچھلے سال فروری میں ان کی آٹو بائیوگرافی ’مائی لائف سو فار‘ بھی شائع ہوچکی ہے۔

شیئر: