Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفرد اقامہ مرکز اور قومی ویزا پلیٹ فارم کے قیام کی منظوری

سعودی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے ہیں( فوٹو سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدرارت منگل کو ہونے والے اجلاس میں سعودی کابینہ نے منفرد اقامہ مرکز کے نظام کی منظوری دی ہے۔
کابینہ نے مشترکہ قومی ویزا پلیٹ فارم کے قیام کی بھی منظوری دی۔ فی الوقت وزارت خارجہ میں موجود ویزوں کا پلیٹ فارم ہی مشترکہ قومی ویزا  پلیٹ فارم کا کردارادا کرے گا۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اپنے پلیٹ فارموں کے ذریعے ملازمت کے ویزوں کی درخواستوں کی ذمہ دار ہوگی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔ 
وزیرسپورٹس کو پرتگال کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار تفویض کیا۔ سوڈان کے  ساتھ جنرل معاہدے، سلطنت عمان کے ساتھ سٹینڈرڈ آرگنائزیشن کے معاملے میں مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔
وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جنوبی افریقہ کے ساتھ مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت اور وزیر صنعت و معدنیات کو اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی اورعالمی تنظیم تجارت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا۔ 
 مصر کے محکمہ جاتی کنٹرول بورڈ کے ساتھ بدعنوانی کے انسداد میں تعاون کی مفاہمتی یاداشت کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ 
 ڈاکٹر فہد تونسی کو سرکاری اداروں کی کارکردگی جانچنے والے قومی مرکز کی مجلس انتظامیہ کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ منفرد اقامہ نظام کا تصور سعودی وژن 2030 میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ سعودی عرب میں رائج اقامہ قوانین میں سے ایک ہے۔
سعودی کابینہ نے پہلی بار 14 مئی 2019 اس کی منظوری دی تھی۔ 
سعودی حکومت مملکت میں مستقل بنیادوں پر قیام کے خواہشمند غیرملکیوں کے لیے منفرد اقامہ مرکز قائم ہے۔ یہ مرکز اقتصادی و ترقیاتی امور کونسل کے ماتحت یہ سرکاری ادارہ منفرد اقامے سے متعلق تمام امور نمٹانے پر مامور ہے۔ 

شیئر: