Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ رینجرز کے اختیارات میں90دن کی توسیع

  کراچی ...سندھ کابینہ نے رینجرز کے اختیارات میں90 دن کی توسیع کردی۔ ہفتے کو وزیر اعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا۔خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز کوچھاپوں،گرفتاریوں اور تحقیقات کا اختیار ہو گا ۔ پٹرولنگ ،اسنیپ چیکنگ اور چوکیاں قائم کر سکتی ہے۔ اجلاس میںسندھ پولیس کی استعداد کار میں بھی ا ضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت پولیس کی خصوصی تربیت پر توجہ دے رہی ہے اور کوشش کررہی ہے کہ پولیس کی کی کارکردگی کو مزید بہتر کرے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کی گئی تو وزارت داخلہ دیگر آئینی و قانونی آپشن استعمال کر سکتی ہے۔

شیئر: