Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رینجرز اختیارات،سندھ حکومت کی شرائط مسترد

  اسلام آباد... وزارتِ داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے مخصوص شرائط کے ساتھ رینجرز کو اختیارات دینے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے صوبے میں رینجرز کے قیام میں مزید توسیع اور اختیارات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو جوابی مراسلہ بھیجا گیا جس کے متن میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی قانون پر کسی قسم کی قدغن لگائی جاسکتی ہے اور نہ اس قانون کی متعلقہ شقوں کو جزوی طور پر علیحدہ یا بدلا جاسکتا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات کا قانون کے دائرہ کار میں ہونا ضروری ہے۔ رینجرز اختیارات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی تجاویزمتعلقہ قانون کے زمرے میں نہیں آتیں۔

 

شیئر: