Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کو یرغمال بنانے کا سلسلہ ختم ہو گیا، چوہدری نثار

  کراچی ..وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اس شہر میں امن ہو گا تو پورے ملک میں امن ہو گا ۔ دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔ ہفتے کورینجرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ کراچی کو ایک شخص کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے کا سلسلہ ختم ہو گیا ۔ آج حالات بہت بدل چکے ہیں۔ کراچی آپریشن میں ہماری تمام انٹیلی جنس ایجنسیز نے تاریخی کردار ادا کیا ۔ رینجرز نے ساڑھے 9 ہزار انٹیلی جنس آپریشن کئے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد صرف رینجرز اختیارات کو بنیاد بنا کر جو رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے ۔ رینجرز کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ کراچی میں امن کے لئے کارروائی کررہی ہیں۔ تنقید کرنے کی نہیں بلکہ ان کی خدمات کو سراہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کا سامنا صرف بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد سے نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں سے بھی ہے۔ کچھ ہمارے دوست نما دشمن بھی ہیں۔

 

شیئر: