Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں لوڈنگ وہیکلز کے نئے ضوابط پر عمل درآمد کا آغاز

نئے ضوابط کا مقصد اس شعبے میں تجارتی پردہ پوشی کا خاتمہ کرنا ہے( فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے لوڈنگ وہیکلز کے نئے ضوابط پرسنیچر 26 نومبر سے عمل درآمد شروع کیا جارہا ہے۔
اتھارٹی نے گزشتہ برس ہیوی ڈیوٹی لوڈنگ ٹرکس کے مالکان کو نئے ضوابط کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے 26 نومبر کی ڈیڈ لائن جاری کی تھی۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس ہی اے کے مطابق مملکت میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے لوڈنگ ٹرکس کے مالکان کوہدایات کی تھی کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی گاڑیوں کی شناخت مقررہ ضوابط کے مطابق کریں تاکہ تفتیش کے وقت انہیں دشواری اورجرمانے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے ضوابط کے مطابق ایسے ٹرکس جو لاجسٹک کمپنی کی ملکیت میں ہیں پرکمپنی کا نام اورروٹ پرمٹ کا نمبر درج کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ انفرادی ٹرک مالکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے ٹرکس پرروٹ پرمٹ اوراپنا رابطہ نمبردرج کریں۔ 
اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’ان ضوابط کا مقصد خدمات کے معیار کو بہتربنانا ہے تاکہ لاجسٹک سروسز کو بہتر بناتے ہوئے اس میدان میں تجارتی پردہ پوشی کا خاتمہ کیاجائے‘۔
لوڈنگ ٹرک مالکان کو اس حوالے سے ایک برس کی مہلت دی گئی تھی کہ وہ روٹ پرمٹ حاصل کرلیں۔ مہلت ختم ہونے کے بعد ضوابط پرعمل درآمد شروع کردیا گیاہے۔

شیئر: