Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیت سکتا ہوں،اعصام الحق

  میڈرڈ...پاکستان کے ٹینس اسٹاراعصام الحق نے کہا ہے گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیت سکتا ہوں۔ اس کیلئے سخت محنت کررہا ہوں ۔اعصام الحق نے گزشتہ دنوں بارسلونا اوپن میں ڈبلز ٹائٹل جیتا جو اس سال ان کا دوسرا ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل جنوری میں آکلینڈ اوپن میں ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا۔ اب وہ میڈرڈ اوپن میں حصہ لینے والے ہیں۔اعصام الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پچھلے دو تین سال میرے لئے بہت سخت رہے۔ متعدد اہم مقابلوں میں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ رینکنگ بھی گرگئی لیکن ہمت نہیں ہاری ۔ اچھے برے دن تمام کھلاڑیوں پر آتے ہیں۔ راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا رہا لیکن ان دونوں نے دوبارہ کامیابیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ ڈبلز جوڑی دار تبدیل کرنے سے کھیل میں بہتری لانے کا موقع ملا۔اب خود کو زیادہ پراعتماد محسوس کر رہا ہوں۔

 

شیئر: