Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل، ناقص کارکردگی پر مایوس ہیں،کوہلی

ممبئی ...ہندوستانی ٹیم کے کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے قائد ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ حالیہ سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی کارکردگی پر تمام کھلاڑی مایوس ہیں تاہم سب کچھ بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔اس سال آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز سب سے نچلے درجے کی ٹیم رہی اور بڑے بڑے ناموں سے سجی اس ٹیم کی کارکردگی پر تمام کرکٹ حلقے بھی حیران ہیں ۔ کوہلی کے علاوہ کرس گیل ،ابراہم ڈی ویلئرز اور شین واٹسن جیسے اسٹارز کی موجودگی کے ٹیم باوجود 13میں سے صرف 2میچ جیت سکی ۔10میں شکست سے دوچار ہو گئی، اس کا ایک میچ برابر رہاتھا۔گزشتہ سال فائنل کھیلنے والی اس ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اس صورتحال سے تمام کھلاڑی دلبرداشتہ ہو گئے ہی۔ اگرچہ بھرپور کوشش کی کہ صورتحال تبدیل ہوجائے اور ناکامیوں کو تسلسل کو توڑدیں بدقسمتی سے ایسا نہ ہو پایا۔بہرحال یہ سب کچھ کھیل کا حصہ ہے گزشتہ سال ہمارا لئے بہت اچھا رہا تھا ، اس مرتبہ صورتحال الٹ ہے، یہ سب کچھ تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ 

 

شیئر: