Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کپ:حیدرآبادشارکس،بی بی بی،جی بورڈ اور ایس جی ایچ کی کامیابی

عامر،راحیل ،ضمیر ، رانا،الطاف،وسیم ، کامران ، تقی ،شان، کاشف، یاسر اور ضیاء کی نصف سنچریاں
 
جدہ کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی اے) کے تحت ایس ٹریول کے تعاون سے کھیلے جانے والے مسلسل نویں ایس ٹریول سعودی کپ کے پانچویں راؤنڈ میں حیدرآباد شارکس، بینز واڈابال برنرز(بی بی بی) جی بورڈ اور سعودی جرمن ہاسپیٹل (ایس جی ایچ) نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر شاندار کامیابی حاصل کی۔ جے سی اے میڈیا کمیٹی کے رکن سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد شارکس نے پیراں الیون کو 166رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے تمام وکٹوں کے نقصان سے پر235رنز بنائے۔عامر63،صدام36اورایاز نے26رنز بنائے۔ذیشان نے 41رنز دیکر 4اور یامین خان نے 39رنز دیکر2 وکٹیں حاصل وکئیں۔جواب میںپیران الیون صرف 61رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔یامین 21رنز ٹاپ اسکورر تھے۔ مبشر نے 26اورشاہد نے 19رنز دیکر بلترتیب 4اور3وکٹیں حاصل کئیں۔ بی بی بی نے جدہ چیلنجرز کو 46رنز سے ہرادیا۔ بی بی بی نے راحیل 65،ضمیر 73اور رانا 66رنز کی بدولت 7وکٹوں پر267رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ شیراز نے38رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کی ۔جواب میں جدہ چیلنجرز نے وکٹری ٹارگٹ تک رسائی کی بھرپور کوشش کی مگر تمام وکٹوں نقصان پر221رنز بناسکے۔الطاف 50،وسیم 55،رضوان34،ایاز 22اوررضوان سینئرنے 30رنز بنائے۔ قیصر اور عثمان نے17،17رنز دیکر بلترتیب 2اور4وکٹیںحاصل کیئں۔ جی بورڈ کوآئی کیڈ کے خلاف 13رنز سے کامیابی حاصل ہوگئی۔ جی بورڈ نے 7وکٹوں پر 218رنز بنائے ۔کامران 64،منور 26اور فراز 38رنز نمایاں اسکوررز تھے۔شکیل نے38رنزدیکر2کھلاڑیوںکوآؤٹ کیا۔ جواب میںآئی کیڈ8وکٹوں پر205رنز بناسکی۔ملک28،منور42، الطاف 23اور علی نے21رنز بنائے۔امانت اور فراز نے 2،2وکٹیں18اور38رنز دیکر حاصل کیں۔ سعودی جرمن ہاسپیٹل (ایس جی ایچ) نے ملک الیون کو10وکٹوں سے شکست دے دی۔ملک الیون نے 9وکٹوں پر 135رنز اسکور کیا۔جس میںسعد 26اور ناسک کے 40رنز شامل تھے۔ ارشاد نے 40اور تقی نے 21رنز دیکر بالترتیب 3۱ور2وکٹیں حاصل کئیں۔ جواب میں فاتح ٹیم مطلوبہ ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر تقی54اورشان 78رنز کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت حاصل کرلیا۔ قبل ازیں چوتھے راؤنڈ میںپیپسی دکن نائٹس نے راولپنڈی اسٹارزکو 10وکٹوں سے ہرادیا۔ راولپنڈی اسٹارزنے قاصد 35اور اسرار 35 کی مدد سے9 وکٹوں پر107رنز بنائے۔اکبر37رنز اوراسحاق نے21رنز دیکر بالترتیب 4اور2وکٹیں حاصل کئیں۔جواب میںپیپسی نے کاشف71اووقاص30رنز کی مددبغیر کسی وکٹ کے نقصان پرمطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ملک الیون نے جدہ چیلنجرزکو 5وکٹوں سے ہرادیا۔ناکام ٹیم نے تمام وکٹوں پر 97رنز بنائے۔ احسان نے سب سے زیادہ 26رنز اسکورکیا۔عمران نے 18رنز اور یونس نے36رنز دیکر 3 اور 2وکٹیں حاصل کئیں۔ جواب میں ملک الیون نے باآسانی5 وکٹوںکے نقصان پروننگ ٹارگٹ حاصل کرلیا۔علی رضا نے 26رنز بنائے۔فواد نے 16رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ حیدرآباد شارکس نے جی بورڈ کو 63رنزسے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے 5وکٹوںپر 248بنائے۔یاسر 86 ،سہیل 45، اسد 29اور عارف نے29رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔وسیم 55اور فیصل36رنزدیکر 2،2وکٹیں حاصل کیئں۔جواب میں جی بورڈ 185رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اکرام اللہ23،امان اللہ48اور فراز37رنز نمایاں اسکوررزتھے۔عارف 33،شیروز26اورسہیل2رنز کے عوض 3،2اور 2وکٹیں حاصل کیئں۔ایم بی اسٹارز نے ملتان ٹائیگرز کو 10وکٹوں سے ہرادیا۔ ٹائیگرز نے سلیم 31اورالیاس46رنز کی مدد سے 114رنز بنائے۔جواد نے 25اور ضیاء نے 16رنزدیکر بالترتیب 4اور3وکٹیں حاصل کئیں۔جواب میںایم بی اسٹارز نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ضیاء71اور حسنین 36رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: