Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرہ ارض سے روشنی کا اخراج

کیپ کینورل، فلوریڈا۔۔۔۔۔امریکی خلائی تحقیقی ادارے کے ماہرین بھی سیٹلائٹ کیمروں کے ذریعے بنائی گئی ان تصاویر کی وضاحت یا صراحت کرنے میں خود کو قاصر محسوس کررہے ہیں جن میں کرہ ارض سے ایک خاص قسم کی روشنی اٹھتی نظر آرہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ڈسکور نامی خلائی جہاز نے 2015ء اور 2016ء کے دوران روشنی کے ایسے 866جھماکے دیکھے اور پھر اس سے قبل 1990ء میں گیلیو نامی خلائی جہاز میں بھی اس قسم کی روشنیاں دیکھنے کا انکشاف کیا تھا تو یہ سمجھا گیا تھا کہ یہ بنیادی طور پرکوئی حقیقی روشنی نہیں ہوگی بلکہ پانی کا کچھ حصہ چمکنے لگا ہوگا اوراسی کو روشنی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ مگر تازہ ترین اطلاع کے مطابق اس زمینی روشنی کی کوئی صراحت اب تک نہیں مل سکی ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ جاننا ہے کہ آخر اس کا معدن او رماخذ کیا ہے اور کہاں ہے۔کچھ سائنسدان اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ اس روشنی کی جھلک مسطح زمینوں پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

شیئر: