Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کرکٹ ٹورنامنٹ، 17 ٹیموں نے حصہ لیا

فائنل میں پنجاب ڈولفن کی کامیابی، آل راﺅنڈر فیصل شیخ مین آف دی میچ رہے ، رمضان المبارک کے بعد نئے ٹورنامنٹ ہونگے 
تبوک(طارق نور الہیٰ) تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایشین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ 17 ٹیموں نے حصہ لیا۔ سیمی فائنل میں پنجاب ڈولفن ، جیو فائٹرز ، گولڈ اسٹار اور شانی الیون کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پنجاب ڈولفن اور جیو فائٹرز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ جیو فائٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 126 رنز بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ ڈولفن نے 16 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ اس طرح فائنل پنجاب ڈولفن کے نام رہا۔ آل راﺅنڈ ر کارکردگی پر فیصل شیخ کو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین آل راﺅنڈر شانی الیون کے علی شاہ رہے جنہوں نے 338 رنز بنائے اور 17 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بہترین بیٹسمین کے پی کے کے حزب اللہ رہے، انہوں نے 2سنچریوں کی مدد سے 419 رنز بنائے جبکہ بہترین بولر پنجاب ڈولفن کے فیصل امین قرار پائے جنہوں نے 23 وکٹیں حاصل کیں جن میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ تقریب تقسیم انعامات اسلامک سینٹر میں ہوئی جس میں کمیونٹی سینٹر کے شیخ احمد الافضل اور شیخ ظفر عدیل نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی کرنل عباس و کرنل شہریار تھے۔ تبوک کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے رمضان المبارک کے بعد نئے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ 
 

شیئر: