Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتا کی ماری پانڈہ، بچے کیلئے پریشان

واشنگٹن ...... مقامی نیشنل پارک میںایک ایسی مادہ پانڈہ کی تصویر جاری ہوئی ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے دل دہل سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ تصویر ژی ژیانگ نامی ایک مادہ پانڈہ کی ہے جو اپنے بچے” بی بی “سے الگ کردی گئی تھی اور پھر ممتا کی ماری ماں اپنے بچے سے ملنے کیلئے اپنے انکلوژر سے باہر نکلنے کیلئے اس کے اندر بنی دیوار پر چڑھتی نظر آتی ہے۔ کیونکہ اس سے الگ کیا جانے والا بچہ دوسرے پانڈہ بچوں کیساتھ دیوار کے دوسری جانب رکھا گیا تھا۔ چڑیا گھر کا قانون یہ ہے کہ جب بچے خود چل پھر سکیں اور کھانا پینا کرلیں تو انہیں ماﺅں سے الگ کردیا جاتا ہے مگر ممتا اس جدائی کو برداشت نہیں کر پاتی او ریہی وہ کیفیت ہوتی ہے جس میں ژی ژیانگ مبتلا ہوئی تھی اور بڑی بے چینی سے دیوار کو سر کرنے کیلئے کوششیں کررہی تھی۔ ماں اپنے بچے سے ملنے کیلئے کس حد تک بے چین تھی اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ بار بار مایوسی کے عالم میں اپنا سر ادھر ادھر گھماتی پھر رہی تھی اور دیوار میں سر پٹخ رہی تھی۔ بہت سے لوگوں نے صورتحال کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے چڑیا گھر انتظامیہ کو یہ درخواست دینے کا فیصلہ کیاہے کہ دونوں ماں بچے کو پہلی فرصت میں ایک دوسرے سے ملادیا جائے ۔ 

شیئر: