Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرم پانی سے غسل سے ذیابیطس پر کنٹرول

لندن..... برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرم پانی سے غسل سے (ذیابیطس) خون میں گلوکوز کی مقدار کم کیا جاسکتا ہے۔ برطانوی یونیورسٹی کے ماہرین نے اس بات کا جائزہ لینے کےلئے اس تجربہ کو 14 مردوں پر آزمایا۔ ان رضاکاروں کو ایک گھنٹہ گرم پانی کے ٹب میں بیٹھنے یا پھر ایک گھنٹہ سائیکل چلانے کا انتخاب دیا گیا۔ ان امور میں خیال رکھا گیا تھا کہ اندرونی جسمانی درجہ حرارت کم ازکم ایک گھنٹے تک ایک درجے سینٹی گریڈ تک بڑھا رہے۔اس کے بعد ماہرین کی ٹیم نے ہر فرد میں کیلیوریز کا استعمال اور خون میں شکر کی مقدار 24 گھنٹے کے وقفے سے نوٹ کی۔ معلوم ہوا کہ جن افراد نے ایک گھنٹے تک سائیکل چلائی انہوں نے زیادہ حرارے خرچ کئے لیکن جو ایک گھنٹے تک گرم پانی کے ٹب میں بیٹھے رہے انہوں نے نصف گھنٹے تک چہل قدمی میں صرف ہونے والی کیلوریز ختم کیں جو 140 کے لگ بھگ بنتی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں عوامل میں بلڈ گلوکوز یکساں طور پر کم ہوا۔ اسی طرح نہانے والوں میں کھانے کے بعد شکر کی مقدار سائیکل چلانے والوں کے مقابلے میں 10 فیصد کم نوٹ کی گئی۔ اس کے ذریعے جسم کے اندر سوزش بھی دونوں طریقوں سے یکساں طور پر کم ہوئی۔واضح رہے کہ ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرم پانی سے نہانے کا عمل انسانی جسم پر ورزش جیسے اثرات مرتب کرتا ہے، اس کے ذریعے نہ صرف ٹائپ ٹو ذیابیطس کو دوررکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اس مرض کے دہانے پر پہنچنے والے افراد اسے ٹال سکتے ہیں۔
 

شیئر: