Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مونالیزا کے خالق کی والدہ کا تعلق غلام خاندان سے

لندن.... دنیا کے شہرہ آفاق مصور اور مشہور پینٹنگ مونالیزا کے خالق لیونارڈو ڈاونچی کی والدہ کے بارے میں قیاس آرائیوں کا اس وقت خاتمہ ہوگیا جب اس موضوع پر تحقیق کرنے والی ٹیم نے لیونارڈو کی ماں کا سراغ لگالیا۔ حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق لیونارڈو کی ماں کیٹرینا انتہائی غریب تھی اور ایک ایسے یتیم خانے میں رہتی تھی جو ایک فارم ہاﺅس کی زمین پر بنا ہوا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ کیٹرینا فارم ہاﺅس کی ملکیت کے مقدمے میں پھنس گئی اور پھر اس نے اپنی زمین حاصل کرنے کیلئے ایک وکیل سے رابطہ کیا۔ جس نے اس سے رشتہ استوار کیا۔ 14اپریل 1452ءکو لیونارڈو کی پیدائش ہوئی۔ بچے کی پیدائش کے بعد کیٹرینا کی شادی انتونیو سے کردی گئی جس سے اس کا ایک اور بیٹا پیدا ہوا جبکہ 4بیٹیاں بھی ہوئیں۔ زندگی کے آخری 40برس تک لیونارڈ وکی والدہ اپنے بیٹے کے ساتھ میلان میں رہیں اور وہیں انکی موت ہوئی۔ واضح ہو کہ یہ پہلا موقع ہے کہ آرٹ کے مورخوں نے اتنے پیچیدہ مسئلے کا حل نکالا ہے اور حقیقت تک پہنچ کر اپنی جستجو کو کامیاب بنالیا ہے۔ تاہم یہ انکشاف لیونارڈو کی موت کے 500سال بعد ہی ممکن ہوسکا ہے۔تاریخی اعتبار سے یہ ثابت ہوا ہے کہ کیٹرینا ان غلاموں کے خاندان سے تعلق رکھتی تھی جو افریقہ یا چین سے یہاں لائی گئی تھی۔ اس تحقیقی رپورٹ کے مرتب اور مورخ آکسفورڈ یونیورسٹی میں شعبہ تاریخ کے ایمریٹس پروفیسر مارٹن ہیں۔ ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کیٹرینا کے والد یعنی لیونارڈو کے نانا اس وقت کہیں لاپتہ ہوگئے تھے جب کیٹرینا محض چندسال کی تھی۔ بعد میں اسکی پرورش دادی نے کی۔

شیئر: