Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر دھماکا،خودکش حملہ آور پبلک ٹرانسپورٹ میں آیا

  مانچسٹر.. مانچسٹر میں ہونے وا لا دھماکا خود کش تھا۔ مرنے والوں کی تعداد22 ہوگئی۔ دھماکا برٹش ایرینا میں جاری امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کا کنسرٹ کے ختم ہونے کے فوری بعد ہوا۔مانچسٹر پولیس کے مطابق حملہ آور دھماکا خیز مواد ساتھ لے کر ایرینا میں داخل ہوا تھا، جو خود بھی ہلاک ہوگیا۔ فارنسک تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ حملہ آور کے ساتھ کوئی اورساتھی موجود تھا یا کسی نیٹ ورک سے تعلق تھا۔ ہلاک ہونے والے افراد میں خواتین اوربچے شامل ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا حملہ آور پبلک ٹرانسپورٹ میں مانچسٹر ایرینا آیا۔ اس کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ امریکی گلوکارہ آریانہ گرا نڈے دھماکے میں محفوظ رہیں۔ ایک ٹوئٹر پیغام میں آریانہ نے کہا کہ واقعہ سے دل ٹوٹ گیا۔ بہت افسوس ہے، میرے پاس الفاظ نہیں۔دھماکے کے بعد بھگدڑ سے بچوں کی بڑی تعداد اپنے والدین سے جدا ہوگئی جنہیں پریشان حال والدین ڈھونڈتے رہے۔ عینی شاہدین نے بتایا دھماکا ایرینا کے داخلی دروازے پر ہوا۔ امریکی گلوکارہ آریانہ نے اپنا آخری گانا ختم کرکے اسٹیج سے جانے سے پہلے شکریہ مانچسٹرکہا ہی تھا کہ دھماکا ہوگیا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا زور دار دھماکے کی آواز سنی پھر کسی شخص نے کہا کہ بھاگو اور ہم باہر کی طرف بھاگے۔ اس لمحے فضا میں جلنے کی بو محسوس کی جاسکتی تھی۔

 

شیئر: