Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٓآسٹریلوی بورڈ لالچ کا ہتھیار استعمال کر سکتاہے، این چیپل

سڈنی...آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر این چیپل نے کہا ہے کرکٹ آسٹریلیا کھلاڑیوں کے ساتھ معاوضوں کے تنازع سے ایشز کے ممکنہ بائیکا ٹ کو روکنے کے لئے لالچ اور ترغیب کا نظریہ استعمال کر سکتا ہے۔ 70 کی دہائی میں ایسے ہی ایک تنازع کا حصہ بننے والے این چیپل نے کہا بورڈ کھلاڑیوں کے اتحاد کو توڑنے اور ایشز کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے صرف انٹر نیشنل کرکٹرز کو اضافی رقم اورمعاوضے کی پیشکش کر سکتا ہے۔ اس معا ملے میں کرکٹرز کی ایسوی ایشن کے اتحاد اور یکجہتی نے بورڈ حکام کو پریشان کر رکھا ہے اور وہ اس کا توڑ کرنے کی کوشش میں ہیں۔ چیپل نے کہا یہ وار الٹا بھی پڑسکتا ہے اور اسکے کامیاب ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں۔یہ خوشی کی بات ہے کہ کرکٹرز ابھی تک اپنے موقف پر قائم ہیں لیکن اصل صورتحال کا اندازہ نئی پیشکش کے بعد ہی ہو سکے گا۔

 

شیئر: