Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر دھماکا،حملہ آور کی شناخت،مشتبہ شخص گرفتار

مانچسٹر... مانچسٹر خودکش دھماکے میں حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔یہ برطانیہ میں 2005 میں لندن کے زیرِ زمین ٹرین نظام پر ہونے والے حملوں کے بعد دہشت گردی کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔ حملہ آور کی شناخت لیبائی نژاد برطانوی باشندے سلمان عابدی کے طور پر کی ہے۔22 سالہ خود کش حملہ آور سلمان عابدی ما نچسٹرمیں پیدا ہوا ۔ اس کے والدین کا تعلق لیبیا سے ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ تحقیقات میں اب ترجیح یہ معلوم کرنا ہے کہ آیا سلمان عابدی حملے کی منصوبہ بندی میں تنہا تھا یا کسی کے ساتھ مل کر کام کر رہا تھا۔پولیس نے ما نچسٹر کو جنوبی علاقے چورلٹن سے 23 سالہ شخص کو حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔حملے میں ہلاک ہونے والے22 افراد میں سے3 کی شناخت ظاہر کی گئی جس میں8 سالہ سیفی روز روسو،18سالہ جیورجینا اور 28 سالہ جان ایٹکنس شامل ہیں۔

 

شیئر: