Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردار سکندر فاروق کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض ( ذکاء اللہ محسن)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر حاجی احسان دانش کی جانب سے آزاد کشمیر کے وزیر مالیات سردار فاروق سکندر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں عمائدین شہر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سردار فاروق سکندر نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر بڑی دلجمعی اور خلوص نیت کے ساتھ لوگوں کی فلاح بہبود اور ڈیولپمنٹ کی جانب گامزن ہے۔پیپلزپارٹی کے دور میں جو ادارے تباہ کر دئیے گئے تھے انکی ازسرنو بحالی کا عمل بھی شروع ہوچکاہے۔ نوجوان طبقے کو بلاتفریق میرٹ پر نوکریاں دی جا رہی ہیں۔ پاکستان کی مرکزی حکومت کی جانب سے بھی ہمارا بھرپور ساتھ دیا جا رہا ہے۔ہندوستانی فوج کی شیلنگ سے شہید ہونے والوں کے ورثاء کا معاوضہ 3لاکھ سے بڑھا کر 13 لاکھ کردیا ہے۔جموں و کشمیر میں ہونے والا جبر زیادہ دیر نہیں رہے گا کیونکہ کشمیر کے اندر تحریک آزادی نا صرف زور پکڑ چکی ہے بلکہ یہ تحریک کامیاب بھی ہو کر رہے گی۔ عشائیے میں عبدالمجید گجر، خالد اکرم رانا، خالد آرائیں،حنیف بابر، راجہ یعقوب اور دیگر افراد بھی شامل تھے۔

شیئر: