Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر طرز کے ایک اور حملے کا خطرہ ہے ،تھریسامے

لندن ...برطانو ی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کا لیول بڑھا دیا گیا ۔مانچسٹر طرز کا ایک اور حملہ ہو سکتا ہے۔ ایک بیان میں تھریسامے نے کہا کہ مانچسٹر حملے میں افراد یا گروپ ملوث ہوسکتے ہیں۔ حملہ آور کے ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حساس مقامات پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کنسرٹ، میچز اور دیگر ایونٹس میں پولیس کی جگہ فوج تعینات کی جائے گی۔ 5 ہزار فوجیوں کو حساس مقامات پر تعینات کرنے کا حکم دیا گیا۔ دریں اثنا ءامریکی انٹیلی جنس اہلکار نے کہا ہے کہ ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوا کہ مانچسٹر دھما کا داعش کی کارروائی تھی۔ 

 

شیئر: