Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوآپریٹو اسٹور پر 4لاکھ پونڈ کا جرمانہ

ترورو ، کورنوال ..... مقامی عدالت نے ایک بہت بڑے سپر کوآپریٹو اسٹور پر4لاکھ پونڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ اسے ایک ایسے شخص کی موت کا ذمہ دار پایا گیا ہے جو اسٹور کا مستقل خریدار تھا مگر اسٹور میں لگے ہوئے چلر سے گرنے والا پانی فرش پر پھیل جانے کی وجہ سے اسکا پیر پھسلا اور سر پر سخت چوٹ آئی جو آخر کار اسکی موت کاسبب بنی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 74سالہ ریٹائرڈ ریلوے کلرک اسٹینلے مے کے گرنے اور ہلاک ہونے کی بڑی وجہ کوآپریٹو اسٹور انتظامیہ کی غیر ذمہ داری ہے کیونکہ چلر کا پانی جس چھجے پر گر رہا تھا وہ دو دن سے لٹک رہا تھا اور اس سے گرنے والا پانی فرش کو چکنا بنا رہا تھا مگر انتظامیہ نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ کوآپریٹو سپر مارکیٹ کی انتظامیہ نے اپنی غفلت تسلیم کرلی اور جرمانہ ادا کرنے پر رضا مندی بھی ظاہر کی ہے جبکہ عدالت نے 1974ءکے قانون تحفظ کے تحت کمپنی کو مزید 50ہزار پونڈ عدالتی اخراجات کے طور پر ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ہلاک ہونے والے ریلوے کارکن تین بچوں کے باپ او ر دادبن چکے ہیں۔فیصلے کے بعد انکی بیٹی وکٹوریہ پارسن نے کہا کہ ہم اپنے والد کی بے وقت موت کے لئے انتہائی غمگین اور پریشان ہیں وہ بیحد پیارے والد تھے جبکہ انکی بیوی بھی اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے بار بار رو پڑتی ہیں۔ مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جج نے آنجہانی کو انتہائی اچھی خصوصیات کا حامل شخص قرار دیا اور کہا کہ اس وقت انکی صحت بھی اچھی تھی مگر اسٹور والوں کی غفلت انکے لئے جان لیوا ثابت ہوئی۔

شیئر: