Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تفریحی فیس یا والدین پرجرمانہ؟

لندن ..... حالیہ سروے کے مطابق برطانیہ میں اسکولوں کی فیس آئے دن بڑھتی رہتی ہے اور جسے والدین خوشی خوشی برداشت نہیں کرپاتے۔ معمولی اضافہ بھی انکے لئے بوجھ بنتا ہے۔ صورتحال سے تنگ آکر اب والدین کی بڑی تعداد نے اپنے بچوں کو اسکول سے نکالنا شروع کردیا ہے۔ ان لوگوں کا کہناہے کہ اسکول کی فیس ہی انکے لئے ناقابل برداشت ہوتی جارہی تھی کہ اب اسکولوں نے ایک نیا طریقہ کار اختیار کیا ہے کہ وہ کسی موقع یا بغیر موقع بچوں کو سیر و تفریح کیلئے کسی جگہ لے جاتے ہیں اور یہ تفریح مہینے میں ایک مرتبہ سے زیادہ بھی ہوتی ہے جبکہ ا یسی تفریحی ٹرپ پر جانے والے بچوں سے 60پونڈ وصول کئے جاتے ہیں جسے اسکول انتظامیہ تفریحی فیس اور والدین جرمانہ قرار دے رہے ہیں۔ وہ بھی ایسا جو بغیر کسی جرم کے وصول کیا جائے۔صورتحال کے بارے میں رپورٹ 4سال سے 16سال کی عمر والے طلباءکے تقریباً ایک ہزار والدین کی شکایت کے بعد مرتب کی گئی ہے۔

شیئر: