Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر مصری کی 38برس بعد قاہرہ واپسی

قاہرہ۔۔۔۔۔معمرمصری شہری سعودی عرب میں 38برس گزارنے کے بعد وطن واپس چلا گیا۔ اس دوران اعزہ اور احباب سے کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔ قاہرہ ایئرپورٹ کے حکام ایک مصری شہری کو پریشان حال دیکھ کر اچنبھے میں پڑ گئے۔ اس کے ہاتھ میں بھاری بھرکم بیگ تھا جسے اٹھانے میں اسے زحمت ہورہی تھی ، مصری شہری نے بتایا کہ اس کا تعلق بالائے مصر کے علاقے قنا سے ہے۔ مصری شہری فلائی ناس کی پرواز 256سے ریاض سے قاہرہ پہنچا تھا۔84سالہ کمال الدین علی تقی کے پاس مصری قونصلیٹ سے جاری شدہ سفری دستاویز تھی۔کمال الدین نے اقرار کیا کہ وہ 38برس سے سعودی عرب میں قیام پذیر تھا۔ قنا میں گھر والوں سے اس کا کوئی رشتہ ناتہ نہیں رہا۔ حالیہ ایام میں شدید بیماری کے بعد اسے زندگی بھر کی کمائی کے ساتھ مصر واپسی کا خیال آیا۔ اسے قنا میں اپنے گھر والوں کی بابت بھی معلومات نہیں ہیں۔

شیئر: