Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہد کی مکھیوں نے ہاتھیوں کو بھگا دیا

کروگر نیشنل پارک، جنوبی افریقہ- - -  -- -یہاں مقامی پارک میں اتاری گئی ایک وڈیو اپنی مضحکہ خیز نوعیت کے اعتبار سے زبردست مقبولیت حاصل کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ وڈیو ان ہاتھیوں کی ہے جو شہد کی مکھیوں کے ڈنک سے تنگ آکر چیختے چلاتے بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔ یہ واقعہ نیشنل کروگر پارک کی سیر کو آئے ایک سیاح نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔ وڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ بہت ساری مکھیاں ہاتھیوں کی سونڈ میں بھی گھس گئیں اور کان کے اندر بھی۔ جس کی وجہ سے وہ کان کو پخٹتے رہے اور سونڈ لہراتے رہے۔ چھوٹی چھوٹی شہد کی مکھیوں سے اتنے بڑے تن و توش کے حامل ہاتھیوں کا ڈرنا اور چیخنا چلانا لوگوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کررہا ہے۔ موقع پر موجود لوگوں اور فوٹو گرافرز کا کہناہے کہ چیخ و پکار کی آواز سن کر وہ پہلے تو بیحد گھبرائے لیکن صورتحال گھبرانے سے زیادہ قہقہے لگانے والی تھی۔ پہلے اس افراتفری کو خطرناک شیرو ںکی آمد یا حملے پر محمول کیا جاتا رہا لیکن پھر پتہ چلا کہ یہ ہاتھیوں پر شہد کی مکھیوں کے یلغار کا نتیجہ ہے۔ مکھیو ںنے بیک وقت 50ہاتھیوں کے غول پر اچانک حملہ کردیا تھا اور یہ حملہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔

شیئر: