Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک سے علاقائی کشیدگی بڑھے گی،اقوام متحدہ

بیجنگ۔۔۔۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے نتیجے میں علاقے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے ایشیا اور بحرالکاہل کے بارے میں اقتصادی و سماجی کمیشن نے جاری کی ہے۔ منصوبہ آزاد کشمیر کے علاقے میں بھی نافذ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اس کے نتیجے میں بلوچستان میں علیحدگی پسندی کی تحریک کو فروغ ملے گا ۔ اس منصوبے کے تحت آزاد کشمیر میں بھی ترقیاتی کام ہونگے جس کے نتیجے میں ہند کے ساتھ جغرافیائی سیاسی کشیدگی بڑھے گی اور مزید سیاسی عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔تنازعہ کشمیر بھی باعث تشویش ہے۔ یہ رپورٹ چین کی درخواست پر تیار کی گئی ہے جس میں اس امر سے بھی خبردار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام سے سی پیک منصوبے کو قابل عمل بنانے پر بھی مسئلہ بن سکتا ہے۔ ہند پہلے ہی چین سے احتجاج کرچکا ہے اور اس نے بیجنگ میں پچھلے ہفتے ہونیوالی سربراہ کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا۔

شیئر: