Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہوں کے بچے خلاء میں زندہ رہ سکتے ہیں

ٹوکیو ۔۔۔۔۔۔ جاپانی ماہرین نے کہا ہے کہ خلاء میں لائے گئے چوہوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے خلاء میں زندہ رہ سکتے ہیں اور اس حوالے سے تجربات کامیاب رہے ہیں ۔ جمعرات کو شائع شدہ رپورٹ کے مطابق انسانوں کے خلا میں پیدا ہونے والے بچوں کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہاجا سکتا۔ حال ہی میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ناسا اور دیگر عالمی خلائی ادارے 2030 ء تک مریخ میں انسانوں کو لے جانے کے لئے سر گر می سے کام کر رہے ہیں ۔ تاہم ابھی تک سائنس دان کشش ثقل کے مریخ سیارہ پر انسانوں کے سانس لینے کے عمل اور دو سے تین سالہ سفر کے دوران جذب ہونے والی شعاعوں کے اثرات کا پتہ نہیں چلاسکے ۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ایمرجنسی میڈیسن کی پروفیسر کرس لہنارڈٹ نے کہا ہے کہ دیگر سیاروں کو آباد کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہاں پر بچے پیداہوں تاہم ابھی اس میں مزید کام کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں سائنس ابھی تک زیادہ معلو مات یا علم نہیں رکھتی۔

شیئر: