Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چلتا پنکھا زبان سے روکنے والا امریکی

واشنگٹن .... ایک امریکی شخص چلتا ہوا پنکھا اپنی زبان اور سر سے روک دیتا ہے۔ اس نے اپنی یہ وڈیو ویب سائٹ پر ڈالی ہے جس میں وہ ایک مرتبہ تو صرف زبان سے پنکھا روک دیتا ہے جبکہ دوسری مرتبہ وہ سر کی مدد سے پنکھا روکتا نظر آتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ نہ تو اسکی زبان زخمی ہوتی ہے اور نہ ہی پنکھا اسکے بالو ںکو پکڑتا ہے تاہم وڈیو پر قریبی نظر رکھنے والوں نے فوری طور پر یہ تاڑ لیا کہ زبان سے چلتا پنکھا روکنے سے قبل وہ اسے بند کردیا کرتا ہے۔ جب پنکھا چل رہا ہوتا ہے تو اسکے ہاتھ بھی پنکھے کے کنارے پر ہوتے ہیں جسکی مدد سے وہ جب چاہے اسے کھول اور بند کرسکتا ہے۔ وڈیو شروع ہونے پر بریڈ بائرز نامی یہ شخص سامنے آتا ہے اور لوگوں کو اپنے اس کرتب کے بارے میں بتاتا ہے۔ وہ سب سے پہلے تو چلتے ہوئے پنکھے کے بلیڈ پر پنسل رکھ کر یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ کتنا خطرناک کرتب ہے۔ پنسل ٹوٹ جاتی ہے اور پھر یہ کہنا شروع کرتا ہے کہ ہمیشہ ہی یہ سکھایا جاتا ہے کہ بچے چلتے ہوئے پنکھے میں اپنی انگلی نہ پھنسایا کریں۔ اس کے بعد وہ پنکھے کو اپنی جانب کرتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ سر سے پنکھا بند کرتا ہے۔ اس نے کہا کہ میری ماں نے اس طرح کا کرتب دکھانے سے نہیں روکا۔

شیئر: