Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں چینی ایپ کی مقبولیت

بیجنگ .... موبائل فون کےلئے نئی نئی ایپلیکیشنز متعارف کرانے والی چینی کمپنیاں عالمی ڈیجیٹل کلچرکو تیزی سے نئی شکل دے رہی ہیں۔ موبائل فون پر تیزی اور سہولت کے ساتھ ویڈیو اور تصاویرایڈٹ کرنے والی ایپلیکیشن تیار کرنے والی چینی کمپنی ویواویڈیو کا کہنا ہے کہ اس کی تیار کردہ ایپلیکشن کو دنیا بھرمیں 40 کروڑ افراد استعمال کررہے ہیں اور اسے اس ایپلیکیشن پر بیسٹ آف2016ءکی عالمی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ کمپنی کے بانی سام ہان نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم امریکی کمپنی آرک سافٹ لنک میں10سال تک کام کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کی تیارکردہ ایپلیکیشن امریکی کمپنی کی تیار کردہ ایسی ہی ایپلیکیشن کے مقابلہ میں بہتر کارکردگی کی حامل ہے۔ برازیل کے 34 سالہ شہری جارجیو ایبرنٹیز کا کہنا ہے کہ اس نے فیس بک اور یو ٹیوب پر اپنے پیجز بنا رکھے ہیں جن پر وہ اس ایپلیکشن کی مدد سے ویڈیو ایڈٹ کرکے اپ لوڈ کرتا ہے۔اس کی ان ویڈیوز کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح سعودی شہری فواز نے بتایا کہ وہ یو ٹیوب چینل پر کام کرتا ہے اس ایپلیکیشن سے اسے اپنا کام آسان بنانے میں بے حد مدد ملی ہے اور یو ٹیوب پر اس کے سبسکرائبرز کی تعداد74 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

شیئر: