Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں کسانوں کا دھرنا،پولیس کی شیلنگ

  اسلام آباد... اسلام آبادکے ریڈ زون میں جمعہ کو کسانوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور دھرنا۔ مظاہرین بجلی بلوں اور کھادوں میں سبسڈی دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔ پولیس نے کسانوں پر شیلنگ کردی اور واٹر کینن کا استعمال کیا ۔ ڈی چوک میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ میٹرو بس سروس بھی معطل ہوگئی۔مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاو س پہنچنے کے لئے رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے دھاوا بول دیا۔ کسان اتحاد نے انتباہ کیا کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو اسلام آباد کو سیل کردیا جائے گا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ پاکستان کسان اتحاد کے مظاہرے میں پہنچے اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 70 فیصد لوگوں کا انحصار زراعت پر ہے۔ مزدور طبقہ وہ ہے جو محنت کرتا ہے اور ان کی محنت کا پھل ہیں ہم کھاتے ہیں۔انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں آنکھیں کھولو، ورنہ ملک کی معیشت ختم ہو جائے گی۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کسانوں پرحکومتی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نظرمیں کسانوں، مزدوروں اورمحنت کشوں کی کوئی اہمیت نہیں ۔ اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پرنکلنے والے کسانوں پرتشدد آمرانہ سوچ کا مظہر ہے ۔ حکومت طاقت آزمانے کے بجائے کسانوں کو ان کے حقوق دے۔ 

 

شیئر: