Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کے سیکریٹری داخلہ کی دلتوں اور ٹھاکروں سے ملاقاتیں

سہارنپور ....سہارنپور میں دلتوں او رٹھاکروں میں تصادم کے بعد اب سرکاری افسران نے گھر گھر جاکر امن کے قیام کی کوششیں شروع کردی ہیں اور لوگوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے نفرتیں ختم کریں۔ ریاست کے سیکریٹری داخلہ مانی پرساد مشرا بھی شبیر پور میں دیہاتیوں کے گھروں پر پہنچے اور انہوں نے پولیس کی خراب کارکردگی پر ٹھاکروں اور دلتوں دونوں سے معذرت کی۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔ دونوں کمیونٹیز نے پولیس کی غفلت اور ایک دوسرے کی زیادتی کی تفصیلات بتائیں۔ مشرا نے گاﺅں میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کئی حکومتوں کیساتھ کام کیا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یوگی جی (آدتیہ ناتھ) اپنے وعدے کے پابند ہیں۔ انہوں نے مجھے آپ کے مسائل سننے اور حل کرنے کیلئے یہاں بھیجا ہے۔ انہوں نے قیام امن کی اپیل کی اور دیہاتیوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کیلئے اپنے آباﺅ اجداد کی کہانیاں سنائیں۔ انہوں نے گزشتہ روز صرف دلتوں سے ملاقات پر بھی معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کام کی وجہ سے جانا پڑا لہذا میں دوبارہ آپ کے پاس گاﺅں آیا ہوں۔

شیئر: