Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا بجٹ ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

اسلام آباد... وفاقی بجٹ میں مزدور کی کم سے کم اجرت 15 ہزار روپے ماہانہ کرنے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ اسحاق ڈار نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ بجٹ خسارہ 4.1فیصد رکھا گیا ہے۔ اخراجات کم کرکے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔300یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بجلی سبسڈی جاری رہے گی۔ سبسڈی پر118ارب روپے رکھے گئے ہیں۔بجلی کی فراہمی کے لئے سولر انرجی منصوبں پر بھی کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی میں ہر لحاظ سے بہتری آئی ہے۔ 2030 تک پاکستان 20 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی میں ہر لحاظ سے بہتری آئی ہے۔پاکستانی معیشت کا حجم 300امریکی ڈالر سے بڑھ گیا ۔ عالمی برادری کا ہم پر معاشی اعتبار مضبوط ہوا ہے۔

 

شیئر: