Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حارث سہیل برمنگھم پہنچ گئے، پریکٹس سیشن میں شرکت

برمنگھم... عمر اکمل کے ان فٹ ہونے کے بعد چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کئے جا نے والے حارث سہیل برمنگھم پہنچ گئے۔ قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیا اور پریکٹس سیشن میں شرکت بھی کی۔28 سالہ حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوئے تھے۔بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین نے پاکستان کے لئے آخری ون ڈے 29مئی 2015ءکو لاہور میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔بائیس ون ڈے میچوں میں 43کی اوسط سے 774رنز بنانے والے حارث سہیل نے 9وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم میں شامل کئے جانے سے قبل راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان ون ڈے کپ میں حارث سہیل نے فیڈرل ایریاز کے لئے 5میچوں میں 236رنز بنائے تھے۔

 

شیئر: