Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون سستے،سگریٹ اور مشروبات مہنگے

  اسلام آباد ...نئے بجٹ میں اسمارٹ فون سستے جبکہ سگریٹ،چھالیہ،پان اور مشروبات مہنگے کردئیے گئے۔مزدور کی کم از کم اجرت 14000 سے بڑھا کر 15000 روپے کر دی گئی ۔موبائل کال پر ودہولڈنگ ٹیکس کم کرکے 12.5 فیصد اور ایکسائز ڈیوٹی کو 17 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسمارٹ فونز کے لئے کسٹم ڈیوٹی 1000 روپے سے کم کر کے 650 روپے کردی گئی۔ملٹی میڈیاپروجیکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز ہے۔شترمرغ فارمنگ کے فروغ کیلئے کسٹم ڈیوٹی استثنیٰ دینے کی تجویز ہے ۔ سگریٹ پر ڈیوٹی میں 10 فیصد ا ور چھالیہ پر ڈیوٹی میں 15 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔ پان پر ڈیوٹی 100 سے بڑھا کر 200 روپے کلو کر دی گئی ۔ امپورٹڈ مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ الیکٹرک سگریٹ پر 20 فیصد ڈیوٹی کی تجویز ہے۔ گذشتہ سال کم آمدنی والے طبقے کے لئے سالانہ 10لاکھ روپے آمدنی والوں کے لئے تعلیمی اخراجات میں 60000 روپے کی حد تک ٹیکس میں 5 فیصد رعایت دی تھی جسے بڑھا کر 15 لاکھ کر دیا گیا ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں10فیصد اضافہ ہوگا۔ شہداءکے بچوں کیلئے سرکاری اداروں میں نوکریوں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ بیواوں کے 5 لاکھ روپے تک کے قرض معاف کئے جائیں گے۔ کم آمدن والے طبقے کو قرض کی فراہمی کیلئے 8 ارب کا فنڈ قائم کیا جائے گا۔

 

شیئر: