Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: غیرملکی کی زیر کفالت والدین اور بہن بھائیوں کے اقامے تجدید نہیں ہوں گے

کویت سٹی: کویت میں غیر ملکی کی کفالت میں والدین اور بہن بھائیوں کے اقامے تجدید نہیں ہوں گے ۔ غیر ملکی کو صرف بیوی اور بچوں کو اپنی کفالت میں رکھنے کا حق ہوگا۔ وزارت داخلہ کے سیکریٹری برئے پاسپورٹ جنرل شیخ مازن الجراح نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ شعبہ اقامہ کو ہدایت کردی گئی ہے کہ غیرملکی کی زیر کفالت اس کے والدین اور بہن بھائیوں کے اقاموں کی مدت میں توسیع نہ کی جائے۔ یہ فیصلہ کویت میں مقیم غیرملکیوں کی تعداد میں کمی اور اسپتالوں وصحت مراکز پر ہونے والے دباؤ کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: