Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسائل کا صحیح استعمال پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے، فرید پراچہ

مجلس پاکستان کی تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی کا خطاب
ریاض (ذکاءاللہ محسن) قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیاہے۔ ان وسائل کو بروئے کار لاکر پاکستان کی تقدیر کو بدلا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے نائب امیرفرید احمد پراچہ نے مجلس پاکستان کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکاکہناتھا کہ پاکستان میں روزانہ 11گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے جینا محال کررکھا ہے۔ آج بھی پانی سے سستی ترین 50ہزار میگا واٹ بجلی بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں مگر ہمارے دریاﺅں کا پانی سمندروں کی نذرہورہا ہے۔ اس سے ہم فائدہ نہیں اٹھار ہے۔ ہندوستان میں 4ہزار 192ڈیم ہیں۔ سندھ طاس معاہدے کیخلاف ورزی کرتے ہوئے ہند نے ہمارے دریاﺅں پر 63 ڈیم بنائے مگر ہم نے 1974ءکے بعد کوئی نیا ڈیم نہیں بنایا۔ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر بڑے ڈیموں کی تعمیر کو ممکن بنانا ہوگا۔ ملک میں کرپشن کسی نے بھی کی ہو مگر قوم کا 450بلین ڈالر ملک سے باہر پڑا ہے جبکہ ہم پر 70ارب کا قرضہ الگ ہے۔ اتنا بڑا قرضہ لینے کے بعد ایسے کونسے اثاثے ہیں جو حکومت نے بنائے ہیں۔ کشمیر ہمیشہ پاکستان کا حصہ تھا اور ہمیشہ رہیگا۔ مجلس پاکستان کے جنرل سیکریٹری حافظ عبدالوحید کا کہناتھا کہ فرید احمد پراچہ نے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔ مجلس پاکستان کے صدر راناعبدالروﺅف نے فرید احمد پراچہ سمیت پارٹی کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ مجلس پاکستان سعودی عرب میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان موجود ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کی بہتری کیلئے کام کیا جائے۔ تلاوت کلام پاک ضیغم الاسلام اور نعت رسول مقبول عابد شمعون چاند نے پڑھی جبکہ نظامت کے فرائض رانا عمر فاروق نے ادا کئے۔

شیئر: