Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان:سلطانی حق کے قیدی رہا کرنیکا شاہی حکم

جدہ ....خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کی آمد پر سلطانی حق کے قیدیوں کی رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ جدہ محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر مانع العتیبی نے بتایا کہ 143قیدیوں کو رمضان المبارک کی آمد پر شاہی معافی کے تحت رہا کردیا گیا۔مزید قیدی آئندہ ایام میں رہا کئے جائیں گے۔ رہائی کے ضوابط جاری کردیئے گئے ہیں۔ جو بھی ان پر پورا اترے گا اسے شاہی معافی کی بدولت رہا کردیا جائیگا۔

شیئر: