Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضبط شدہ گاڑی پر کوئی فیس نہیں، محکمہ ٹریفک

ریاض..... محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی شہری یا مقیم غیر ملکی سے اسکی گاڑی کسی خلاف ورزی پر ضبط کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں ضبط کی جانے والی گاڑی کے مالک سے کوئی فیس نہیں لی جاتی۔محکمے نے یہ وضاحت مقامی شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر چھیڑی جانے والی اس بحث کے جواب میں جاری کی ہے جس میں پوچھا جارہا تھا کہ کیا گاڑی ضبط کئے جانے پر اسکے مالک سے گاڑی پارکنگ کی یومیہ 10ریال فیس وصول کی جاتی ہے۔ محکمے نے اس کے جواب میں واضح کردیا ہے کہ اس پرکوئی فیس نہیں۔

شیئر: