Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد... وزیر مملکت برائے اطلاعات مر یم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پالیسیوں سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہو گیا ۔عوام دوست بجٹ میں تمام طبقات کو ریلیف دیا گیا ہے ۔جمعہ کی شب بجٹ اجلاس کور کرنے والے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہی ہے۔ حکومتی پالیسیوں سے ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سے امن وامان کی صورتحال بہتر ہو ئی ہے۔ ایک سوال پر انہو ں نے کہا کہ حکومت آزادی رائے اور آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔

 

شیئر: