Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وارم اپ میچ،آسٹریلیا نے سری لنکا کو2وکٹوں سے ہرا دیا

برمنگھم .. آسٹریلیا نے چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے شکست دے دی۔ایرون فنچ نے شاندار سنچری اسکورکی اور 137 رنزبنائے۔ سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں319رنز کا ہدف دیا ۔ آسٹریلیا نے 49.4 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی۔ ابتدا میںبلے باز مشکلات سے دوچار نظر آئے۔ 152 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس موقع پر کپتان اینجلو میتھیو137 ز اور اسیلا گونارتنے نے 91 رنز کی شراکت قائم کر کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔ آخری اوورز میں گونارتنے اور سکیگو پرسنا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم نے 318 رنز بنالئے۔ میتھیوز95، گونارتنے 70، نروشن ڈکویلا 41 اور پرسنا 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔آسٹریلین اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 64 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا تاہم 218 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد میچ آسٹریلیا کے ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا تھا ۔ ٹریوس ہیڈ نے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل ٹیم کو کامیابی دلا دی۔
 

 

شیئر: