Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر سی اے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ناک آوٹ مرحلے میں

عتیق نے 37گیندوں پر سنچری اسکور کی ، محب اللہ کے150رنز،سجاد خان اور نوید حسن خان کی ہیٹ ٹر کس ،سہام کرکٹ کلب اور اور آفریدی کرکٹ کلب کے مابین میچ ٹائی ہو گیا
ناصر عباسی۔ ریاض
ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور ویسٹرن یونین کی اسپانسرشپ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے حتمی مرحلے میںدل چسپ میچز کھیلے گئے اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے مختلف میچوں میں عتیق نے 37گیندوں پر سنچری اسکور کی جبکہ سجاد خان اور نوید حسن نے شاندار ہیٹ ٹر کس مکمل کیں اور سہام کرکٹ کلب اور اور آفریدی کرکٹ کلب کے مابین میچ ٹائی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق الخرج لیگ میں، لاہور لائنزکی ٹیم نے عامرہولیڈیزکو18رنز سے شکست دی۔ـلاہور لائنزکی ٹیم نے 9وکٹوں کے نقصان پر224 رنزکا ہدف مرتب کیا جس میں قمر73 اورنواز 43رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سعید نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جواب میں، عامرہولیڈیزکی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر206 رنز بناپائی جس میں عرفان71،شمس51 اورسمیع اﷲ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جبک۔کے ایف ایس ایچ ریاض واریرزکی ٹیم نے فرینڈزسی سی کو 5رنز سے مات دی۔ کے ایف ایس ایچ ریاض واریرزکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 184 رنز کا ہدف دیا جس میںعدیل 44، امجد 34 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔عثمان نے 3 جبکہ نعمان اورلطافت نے2، 2وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں ، فرینڈزسی سی کی ٹیم179 رنزپرڈھیرہو گئی جس میں ہاشم نے64 رنزث بنائے۔ماجد بشیر نے5 وکٹیں اپنے نام کیں ۔ پاک شاہین کی ٹیم نے سماء اسٹیل کو 37رنزسے شکست دی۔ پاک شاہین کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر294 رنزکا بڑا ہدف مرتب کیاجس میں عبدالوحید 140 ،اسحاق 52 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔جواب میں سماء اسٹیل کی ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر257 رنز بنا پائی جس میں عمران نے 68 رنز اسکور کئے۔کے ایف ایس ایچ ریاض وارئیرزکی ٹیم نے پاک شاہین کے خلاف39رنز سے کامیابی حاصل کی ۔کے ایف ایس ایچ ریاض وارئیرزکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر232 رنزکا ہدف مرتب کیا۔ امجدعلی 85،بنا کرنمایاں رہے ۔جواب میں،پاک شاہین کی ٹیم193 رنز بنا سکی جس میں عبدالقادر نے 65اور عبدالوہاب نے53 رنز اسکور کئے۔متین عباسی نے19 رنز دے کر5 جبکہ منور نے 3وکٹیںحاصل کیں۔ حریمالہ لیگ میں،فالکنز کی ٹیم نے مہمند سی سی کو141 رنز سے مات دی ۔فالکنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے4 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز کا بڑا ہدف دیا جس میںعتیق نے37 گیندوں پر سنچری اسکور کی جبکہ زاہد 64 اور کامران 51رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ جواب میں، مہمند سی سی کی ٹیم 171 رنز بنا پائی جس میں اسلام نے 65اورسجادنے40 رنز اسکور کئے جبکہ سجادخان نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔کرکٹ سماروا کی ٹیم نے کے ایف ایس ایچ گرین کو7وکٹوں سے شکست دی۔کے ایف ایس ایچ گرین کی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر192 رنز کا ہدف دیا ۔جواب میں کرکٹ سماروا کی ٹیم نے عاصم یعقوب اورحمزہ کی141 رنز کی اوپنگ پارٹنرشپ کی بدولت مطلوبہ ہدف14 اوورز میں حاصل کر لیا۔ عاصم یعقوب 95اورحمزہ76 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ریاض بلوز کی ٹیم نے وطن پال سی سی کے خلاف35 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ریاض بلوز 7وکٹوں کے نقصان پر214 رنز کا ہدف دیاجس میںشکیل صادق 77اور ظہیرالدین 65رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ فضل نے3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں،وطن پال179 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ شکیل صادق نے3 جبکہ صادق نے2 وکٹیں اپنے نام کیں ۔ ریاض وارئیرز کی ٹیم نے ریاض فائٹرز کو 8 وکٹوںسے مات دی ۔ریاض فائٹرز نے 149 رنز کا ہدف دیا، یاسرنے 66 اسکورکئے جبکہ شکیل اورایاز نے4،4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جواب میں، ریاض وارئیرز کی ٹیم نے میچ12.5 اوورز میں جیت لیا۔عبدالعزیز 75رنز پر ناقابل شکست رہے جبکہ ایاز نے48 رنز کا اضافہ کیا۔الحربی سی سی کی ٹیم نے پنجاب اسٹارز کو36 رنز سے مات دی۔الحربی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر234رنز کا ہدف دیاجس میںمحب اللہ نے 60 گیندوں پر 150رنزکی لاجواب اننگز کھیلی ۔جواب میں ، پنجاب اسٹارز کی ٹیم نے 9وکٹوں کے نقصان پر198رنز بنائے۔حافظ طلحہ نے 89 رنز اسکور کئے جبکہ نعمت اللہ نے4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حائرلیگ میں کشمیر سی سی کی ٹیم نے ٹی بی سی سی کو3وکٹوں سے شکست دی۔ شعیب نے4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جواب میں، کشمیر سی سی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.3اوورز میں حاصل کر لیا۔سوات ٹائیگرزکی ٹیم نے اتحاد سی سی کے خلاف 65 رنز سے کامیابی حاصل کی۔راوی سی سی کی ٹیم نے سلیمان الیون کو 7وکٹوں سے شکست دی۔۔ زین نے 4 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ٹائیگرزـسی سی کی ٹیم نے رائزنگ اسٹارز سی سی کوصرف7 رنز سے مات دی سلیش نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کئے جبکہ شوکت نے4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔چیلنجر زالیون نے ایشیا الیون کو 49رنزسے شکست دی۔چیلنجر زالیون کی ٹیم نے172 رنزبنائے ۔ جواب میں ایشیا الیون 123رنز بنا پائی۔حبیب نے4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ درعیہ لیگ میں سہام سی سی اور آفریدی سی سی کے مابین میچ ٹائی ہو گیا ۔سہام سی سی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202رنزکا ہدف مرتب کیا ،امجد نے97 اورعالمگیر نے 41 رنزبنائے ۔جواب میں، آفریدی سی سی کی ٹیم بھی 202 رنز بنا سکی۔پروفیشنلز کریشن سی سی کی ٹیم نے کے اے ایم ایس انڈو پاک سی سی کے خلاف15رنزسے کامیابی حاصل کی۔نوید حسن خان نے ہیٹ ٹرک کی۔ صبیر اورشیوا نے بھی 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

******

شیئر: