Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میسی سے دشمنی کا تاثر غلط ہے،رونالڈو

کارڈف...ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ کے پرتگالی اسٹار فٹبالررونالڈو نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ کھیل میں روایتی حریف بارسلونا کے ارجنٹائنی کھلاڑی لائنل میسی کے ساتھ ان کے تعلقات خراب یا تناو شکار ہیں۔اسپورٹس چینل کے پروگرام میں رونالڈو نے اعتراف کیا کہ ہم دوست نہیں لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ ہمارے درمیان کوئی دشمنی ہے صرف حریف ٹیموں کا حصہ ہیں ۔ میسی اسٹار فٹبالر ہیں اور میں ان کا احترام کرتا ہوں اور ان کاکھیل دیکھتے ہوئے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں ۔جہاں تک ہماری نام نہاد مخالفت کا تعلق ہے تو یہ میڈیا کی کارستانی جو اس قسم کے تاثر کو فروغ دیتا ہے تاکہ اس کا کام چلتا رہے۔

 

شیئر: